کینیڈا میں بنگالی ٹیکسی ڈرائیور نے پاکستانی خواتین کی پٹائی کردی، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

کینیڈا میں بنگالی ٹیکسی ڈرائیور نے پاکستانی خواتین کی پٹائی کردی، وجہ ایسی ...
کینیڈا میں بنگالی ٹیکسی ڈرائیور نے پاکستانی خواتین کی پٹائی کردی، وجہ ایسی کہ آپ کو بھی شدید غصہ آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورانٹو ( محسن عباس۔ بیوروچیف) "مسلمان پاکستانی خواتین میری ٹیکسی میں منہ بند رکھیں"۔ کینیڈین ٹیکسی میں دوران سفراردو میں بات چیت کرنے پر بنگالی ٹیکسی ڈرائیور نے پاکستانی خواتین پر تشدد کیا اور انہیں ٹیکسی سے گھسیٹتے ہوئے باہر نکال دیا۔
کینیڈا کے شہر ٹورانٹوکے وسطی علاقہ میں ایک پاکستانی نژاد خاتون ماریہ مغل اپنی سہیلی کے ہمراہ ”اوبر “ٹیکسی کمپنی سے منسلک ایک کارمیں سفر کر رہی تھی۔ سفر کے دوران ڈرائیور نے ایک ایسا راستہ اختیار کیا جس پر خواتین کو اعتراض تھا۔ اس کے بعد دوران سفر وہ دونوں آپس میں اردو میں بات چیت میں مصروف ہوگئیں جس پر بنگالی نژاد ڈرائیور طیش میں آگیا اور خواتین کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا اور اردو میں بات چیت کرنے سے روکتے ہوئے متشدد رویہ اختیار کیا اور کہا "مسلمان پاکستانی خواتین میری ٹیکسی میں منہ بند رکھیں"۔

دنیا کا انوکھا ترین قبیلہ جہاں مُردے کو دفنایا جاتا ہے نہ آگ لگائی جاتی ہے، پھر کیا کیا جاتا ہے؟ ایسا طریقہ کہ دیکھ کر آپ کے بھی ہوش اُڑجائیں گے
اس کے بعد اس نے خواتین کو ان کی منزل کی بجائے ایک غلط جگہ پر اتاردیا۔ اس موقع پر ڈرائیورآپے سے باہر ہوگیا اور خاتون پر جسمانی تشدد کرتے ہوئے ان کو اپنی ٹیکسی سے گھسیٹتے ہوئے باہر نکال دیا اور سڑک کنارے پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس سارے واقعہ کو ماریہ مغل کی سہیلی نے اپنے موبائل فون پر کیمرے کی مدد سے فلم بند کر لیا اور اس کے فرار ہونے سے پہلے اچھل کر ٹیکسی کی پچھلی نشست پر براجمان ہوگئی اور پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر ماریہ کوزخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا اور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

دنیا کا واحد علاقہ جہاں پر جس کو سب سے زیادہ مچھر کاٹیں اسے سب سے بڑا انعام ملتا ہے
اس افسوسناک واقعہ میں ماریہ مغل کی ایک انگلی بھی ٹوٹ گئی اور پولیس نے بیالیس سالہ محمد محبوب الحق نامی بنگالی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ اور اس کے حلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -