پاک فوج کے بعد پنجاب پولیس نے بھی آفیشل گانا ریلیز کردیا

پاک فوج کے بعد پنجاب پولیس نے بھی آفیشل گانا ریلیز کردیا
پاک فوج کے بعد پنجاب پولیس نے بھی آفیشل گانا ریلیز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کی جانب سے جاری کیا گیاگیت ”بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے“نے ملک بھر میں بیحد مقبولیت حاصل کی تھی۔اس گانے کے بعد قوم کی حوصلہ افزائی کیلئے دوسرے گیت بھی سامنے آئے تاہم پہلی بار پنجاب پولیس کی جانب سے بھی باقاعدہ نغمہ جاری کردیا گیاہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ گیت کے بول ہیں ”ہم سب کی ہے پہچان ۔۔پنجاب پولیس ملتان“۔اس گانے کی ویڈیو میں ٹریفک وارڈنز کو بھی دکھایا گیا ہے جو اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ویڈیومیں قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیشی افسر عطیہ کو بھی دکھایا گیا ہے جو ملزمان کوعدالت لے کر جا رہی ہیں۔
اب دیکھنا ہوگا کہ قوم کا اعتماد حاصل کرنے اور اپنی ساکھ بہتر بنانے کیلئے پنجاب پولیس کی جانب سے اٹھایا گیا یہ اقدام کس حد تک کامیابی ثابت ہوتا ہے۔

مزید :

ملتان -