A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ڈی پی او بونیر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ، 1اہلکار زخمی

ڈی پی او بونیر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ، 1اہلکار زخمی

Aug 17, 2016 | 14:05:PM

بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک )کڑاکڑ کے علاقے میں ڈی پی اوبونیر خالد ہمدانی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے لیکن گاڑی کو نقصان پہنچا۔حملے میں ایک اہلکار زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او بونیر خالد ہمدانی کی گاڑی کو بونیر کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ۔ نامعلوم دہشت گردوں نے انکی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا  جس کے بعدعلاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے مگر آخری اطلاعات  تک پولیس کو  کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہدہشتگردوں نےسڑک کنارےنصب بم سےڈی پی اوکےقافلےکونشانہ بنایا اورفائرنگ کی،دھماکے کا مقصد ڈی پی او بونیر کو نشانہ بنانا تھا جبکہ  دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا گیا ۔

مزیدخبریں