فنکارکی بھوک اچھا کردار نبھانے پر ہی مٹتی ہے: حمائمہ ملک

فنکارکی بھوک اچھا کردار نبھانے پر ہی مٹتی ہے: حمائمہ ملک
فنکارکی بھوک اچھا کردار نبھانے پر ہی مٹتی ہے: حمائمہ ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے”ارتھ ٹو “ کو اپنے مختصر کیرئیرکی بہترین فلم قرار دیدیا ہے۔حمائمہ کا کہنا تھا کہ فلمسٹار شان جیسے باصلاحیت فنکار کے ساتھ کام کرنا اعزاز سے کم نہیں ۔وہ ایک بہترین فنکار اور اپنے جو نئیر کی رہنمائی کرنے والے انسان ہیں ۔ارتھ ٹوکی شوٹنگ کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور اس فلم کی بدولت اپنی فنکارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار بھی محسوس کر رہی ہوں ۔فلم کا اگلا اور آخری سپیل برطانیہ میں مکمل کیا جائے گا جس سے مجھے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے فنکاروں،کھلاڑیوںنے دنیا بھر میں نمایاں کاکردگی دکھاکر پاکستان کا نام روشن کیا ۔

مزید :

تفریح -