حقیقی میاں بیوی فاطمہ آفندی اور کنور کی ڈرامہ میں طلاق ہو گئی

حقیقی میاں بیوی فاطمہ آفندی اور کنور کی ڈرامہ میں طلاق ہو گئی
حقیقی میاں بیوی فاطمہ آفندی اور کنور کی ڈرامہ میں طلاق ہو گئی

  


لاہور (ویب ڈیسک)حقیقی زندگی میں میاں بیوی اداکارکنور ارسلان اور فاطمہ آفندی کے درمیان ڈرامے میں طلاق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کنور ارسلان اور فاطمہ آفندی نجی ٹی وی سے آن ائیرڈرامہ سریل ”جو روکا غلام “میں کام کررہے ہیں۔

کہانی کے مطابق فاطمہ کا تعلق ایک غریب فیملی سے لیکن کنور ارسلان انتہائی امیر اور مغروراور شخص محمود اسلم کابیٹا ہے ۔باپ کی مرضی سے سے کنور ارسلان کی شادی فاطمہ سے ہوجاتی ہے لیکن شادی کے فوری بعد شوہراپنی بیوی پر رعب اور دبدبہ ڈالنے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتا ہے جس پر ان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر جاتے ہیں اور ایک وقت ایسا بھی آجاتا ہے جب دونوں اپنے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیتے ہیں جس کے بعد کنور ارسلان فاطمہ آفندی کو طلاق دے دیتا ہے ڈرامے کی کاسٹ میں مینال خان ،نثار علی ،اسدصدیقی،کامران جیلانی اور سعدیہ غفار سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں سیریل کے ڈائریکٹر سید عاطف حسین کا کہنا ہے کہ ”جوروکا غلام “منفرد کہانی کی بنیاد پر پہلے دن سے ہی بہت مقبولیت حاصل کر چکا ہے جس میں اب مزید اضافہ ہورہا ہے۔

مزید : تفریح


loading...