پانا ما لیکس پر اپوزیشن کے اجلاس کے دوران شیخ رشید اور خورشید شاہ میں گرما گرمی ، ایک دوسرے پر حکومت کیلئے نرم گوشہ رکھنے کا الزام

پانا ما لیکس پر اپوزیشن کے اجلاس کے دوران شیخ رشید اور خورشید شاہ میں گرما ...
پانا ما لیکس پر اپوزیشن کے اجلاس کے دوران شیخ رشید اور خورشید شاہ میں گرما گرمی ، ایک دوسرے پر حکومت کیلئے نرم گوشہ رکھنے کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس پر حکومت کیخلاف اپوزیشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،اجلاس کے دوران اپوزیشن رہنماﺅں میں حکومت کسیاتھ نرمی برتنے پر گرما گرمی ہو گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج اسلام آباد میں ہونے والے اپوزیشن کے اجلاس میں شیخ رشید اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ میں گرما گرمی ہو گئی ۔ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر پر حکومت کیلئے نرم گوشہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاناما لیکس اور حکومت مخالف ایشوز میں نرمی کیوں دکھاتے ہیں ؟ جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ آپ بھی چودھری نثار علی خان کی سائیڈ لیتے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے جواب پر شیخ رشید نے کہا کہ میں تو نواز شریف اور حکومت کے خلاف ہوں تاہم دونوں رہنماﺅں کی گرما گرمی میں اجلاس میں شریک دیگر رہنما غیر جانبدار رہے ۔

مزید :

اسلام آباد -