بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان آنے کیلئے رضامند، کشمیر پر بات نہیں کروں گا: ایس جے شنکر

بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان آنے کیلئے رضامند، کشمیر پر بات نہیں کروں گا: ...
بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان آنے کیلئے رضامند، کشمیر پر بات نہیں کروں گا: ایس جے شنکر

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سیکرٹری خارجہ سبر منیم جے شنکر (ایس جے شنکر) نے دورہ پاکستان کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے لیکن وہ کشمیر پر بات چیت کیلئے رضا مند نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے دورہ اسلام آباد کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دعوت قبول ہے لیکن بات صرف سرحد پار دہشتگردی پر ہوگی کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان بڑا مسئلہ سرحد پار دہشتگردی ہے۔

بھارت کا کشمیر پر مذاکرات سے انکار، اندرونی معاملہ قرار دے دیا

واضح رہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ کو پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری نے پیر کے روز خط بھیجا تھا جس میں انہیں اسلام آباد آنے اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔ قبل ازیں پاکستانی ہم منصب کے خط کے جواب میں بھارتی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے جواب دیا گیا تھا جو آج بھارتی ہائی کمشنر نے قائم مقام سیکرٹری خارجہ پاکستان کے حوالے کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت تمام ایشوز پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ اپنے ایجنڈے پر بات چیت کیلئے تیار ہو گیا ہے اور بھارت کی جانب سے دیے گئے ایجنڈے پر اتفاق ہونے کے بعددونوں ممالک میں بات چیت کا سلسلہ اگلے ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں