”ابو میں ڈوب جاﺅں گی “، گجرات میں سنگدل باپ نے بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
گجرات ( مانیٹرنگ ڈیسک )گجرات میں سنگدل باپ نے پانچ سالہ بیٹی کو نہر میں پھینک دیا ۔
نیو نیوز کے مطابق گجرات کے نواحی علاقے میںقرضو ں کے بوجھ تلے دبے باپ نے لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے اپنی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی پانچ سالہ بیٹی صبیحہ کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں اسے نہر میں پھینک دیا ۔ بچی مددکیلئے باپ کو آوازیں دیتی رہی”ابو میں ڈوب جاﺅں گی “ مگر اس سنگدل شخص نے ایک نہ سنی ۔
ڈی پی او بونیر کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ، 1اہلکار زخمی
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ بچی کی موت کے بعد ملزم نے اس کے اغواءکا مقدمہ درج کرا یا تھا جس کے بعد تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ خود اسے سکول چھوڑنے گیا تھا ۔ دوران تفتیش اس نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ بہت سے لوگوں کا مقروض ہے جو اسے پیسوں کے حوالے سے تنگ کرتے تھے تاہم اس نے وقتی طور پر ان سے چھٹکاراپانے کیلئے بیٹی کو مارنے کا سوچا کہ اس طرح کچھ دن تک لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کر سکے گا ۔
دوسری جانب ملزم کی بیوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کو بیٹی کا قتل معاف کر تی ہے ۔
طیاروں میں منشیات رکھنے کا الزام ، پی آئی اے کا سیکیورٹی ملازم گرفتار