وزیر اعظم کیخلاف نااہلی ریفرنس : الیکشن کمیشن نےپاناما لیکس پر نواز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

وزیر اعظم کیخلاف نااہلی ریفرنس : الیکشن کمیشن نےپاناما لیکس پر نواز شریف ...
وزیر اعظم کیخلاف نااہلی ریفرنس : الیکشن کمیشن نےپاناما لیکس پر نواز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں پروزیر اعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ستمبر تک کو   جواب طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ اور دیگر پیش ہوئے جبکہ حکمران جماعت کی جانب سے ارکان قومی اسمبلی دانیال عزیز، طلال چوہدری، مائزہ حمید گجر سمیت دیگر شریک ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے ۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 6 ستمبر کو اپنے وکیل کے ذریعے جواب دیں گے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر ، اسحاق ڈار بھی 6 ستمبر کو جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان عوامی تحریک ، عوامی مسلم لیگ کی جانب سے نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستٰیں جمع کرائی گئی ہیں جن کی سماعت آج مکمل کی گئی ہے ۔ سماعت شروع ہوئی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل دیے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں