شجاع آباد: بیٹوں نے اغواءکار سمجھ کر باپ کی پٹائی کردی

شجاع آباد: بیٹوں نے اغواءکار سمجھ کر باپ کی پٹائی کردی
شجاع آباد: بیٹوں نے اغواءکار سمجھ کر باپ کی پٹائی کردی

  

ملتان (ویب ڈیسک) رات کی تاریکی میں بیٹوں نے اغواءکار سمجھ کر باپ کی دھلائی کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع پل کھارا کا رہائشی خدا بخش لنگاہ محنت مزدوری کرکے رات کو دیر سے گھر واپس گیا، دروازے پر دستک دی تو تمام اہل خانہ سوچکے تھے، خدا بخش دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا تو اس کے بیٹوں نے اغوا کار سمجھ کر باپ کی اچھی طرح دھلائی کردی۔

پھینٹی پڑنے پر باپ نے دہائیاں دیتے ہوئے بتایاکہ وہ ان کا باپ ہے ، کوئی چور نہیں جس پر سب دنگ رہ گئے اور کوئی چوٹ لگنے سے متعلق استفسار کیا جس کے بعد گھر کی خواتین نے اس کو پانی پلایا اور معافیاں مانگنے لگے ۔ 

واضح رہے ہ تحصیل بھر میں اغوا کی افواہوں کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور دیہاڑی دار مزدور بھی اسی خوف کا شکار ہوگیا۔

مزید : ملتان