محمود اچکزئی کو چوہدری نثار کے بیان کا جواب دینے کی اجازت نہ ملی،سپیکر نے چٹھی پر”نوپلیز“لکھ بھیجا

محمود اچکزئی کو چوہدری نثار کے بیان کا جواب دینے کی اجازت نہ ملی،سپیکر نے ...
محمود اچکزئی کو چوہدری نثار کے بیان کا جواب دینے کی اجازت نہ ملی،سپیکر نے چٹھی پر”نوپلیز“لکھ بھیجا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )محمود خان اچکزئی کو سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسزپر تنقید پر چوہدری نثار کے شدید ردعمل کا جواب دینے کی اجازت نہ ملی ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محموداچکزئی نے چوہدری نثار کے بیان دینے کی اجازت طلب کی لیکن انہیں ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملی۔اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے ایک چٹھی پر ”نو پلیز“لکھ کر اچکزئی کے پاس بھجوا دیا۔ایاز صادق نے سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کو ’صاف جواب‘دیتے ہوئے اجلاس کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

خیال رہے کہ محمود اچکزئی نے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعدانٹیلی جنس ایجنسیوں پر تنقید کی تھی اور انٹیلی جنس افسران کوبرطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید : اسلام آباد


loading...