اسلام آباد ہائی کورٹ نے ”لائیو ود شاہد مسعود“ پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ”لائیو ود شاہد مسعود“ پروگرام جاری رکھنے کی اجازت ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ”لائیو ود شاہد مسعود“ پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دیدی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اے آروائی نیوز کا پروگرام ”لائیو ود شاہد مسعود“ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے اے آروائی نیوز کے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پر عائد پابندی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے کی ۔ دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے استدعا کی کہ انہیں آج ہی وکیل رکھا گیا ہے اس لیے جواب کے لیے وقت چاہیے جس پر اے آروائی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ یہ انتہائی اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور اسے لٹکایا نہیں جاسکتا جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی بندش پبلک انٹرسٹ کا معاملہ ہے اس لیے پیمرا کے وکیل کل تک تحریری جواب داخل کریں اور اس کی کاپی مخالف وکیل کو بھی فراہم کی جائے جبکہ پروگرام جاری رکھا جائے۔

عدالت کے حکم پر پیمرا کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پیمرا کی جانب سے پابندی کے باوجود ” لائیو ود شاہد مسعود“ پروگرام جاری رہا ہے ۔ اے آروائی انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ پیمرا کی جانب سے صرف ڈاکٹر شاہد مسعود پر پابندی لگائی گئی ہے جس کا پروگرام سے کوئی تعلق نہیںہے ۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دے دی اور پیر تک کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

مزید : اسلام آباد


loading...