فیروزوالا پل سیالکوٹ بائی پاس سے خطرناک دہشت گرد گرفتار

فیروزوالا پل سیالکوٹ بائی پاس سے خطرناک دہشت گرد گرفتار
فیروزوالا پل سیالکوٹ بائی پاس سے خطرناک دہشت گرد گرفتار

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) روپ بدل کر رہنے والا انتہائی خطرناک دہشت گرد فیروزوالا پل سیالکوٹ بئی پاس سے گرفتار کرلیا گیا، اس سے 2 دستی بم بھی برآمد ہوئے، گزشتہ روز سی ٹی ڈی کو مخبر نے اطلاع دی کہ ولایت عرف کاشی سکنہ قلعہ دیدار سنگھ پل پر کسی تخریبی کارروائی کے سلسلہ میں کھڑا ہے، سی ٹی ڈی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے رفتار کرلیا اور اس کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے شاپر بیگ سے دو ہینڈ کرینیڈز قبضے میں لے لئے، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد پہلے باریش تھا، اب داڑھی منڈوا کر تخریبی کارروائی میں مصروف تھا۔

مزید : گوجرانوالہ