ہم بھی بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، ریاست لدھیانہ میں سکھ عوام سڑک پر آگئے

ہم بھی بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، ریاست لدھیانہ میں سکھ عوام سڑک پر آگئے
ہم بھی بھارت سے آزادی چاہتے ہیں، ریاست لدھیانہ میں سکھ عوام سڑک پر آگئے

  


لدھیانہ(اے پی پی)مسلمانوں اور کشمیریوں کے بعد بھارتی ریاست پنجاب میں سکھ کمیونٹی  مظالم ،سیاسی جبراور ملک میں رہنے والے سکھوں کے حق خودارادیت سے بھارت کے مسلسل انکار کے خلاف سکھ عوام سڑک پر آگئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ وہ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دل خالصہ نے ایک بیان میں کہا کہ لدھیانہ میں دل خالصہ کے سینکڑوں کارکنوں اورسکھوں کی مختلف مذہبی و سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرین نے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے لیے کالے پرچم ، بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین نے ”سکھ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں“ کے نعرے لگائے اورسکھوں، کشمیریوں اور دیگر مظلوم لوگوں کے حقوق سلب کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...