بلدیاتی الیکشن ،پی ٹی آئی اور پی پی کا ضلع جنوبی کراچی میں اتحاد

بلدیاتی الیکشن ،پی ٹی آئی اور پی پی کا ضلع جنوبی کراچی میں اتحاد
بلدیاتی الیکشن ،پی ٹی آئی اور پی پی کا ضلع جنوبی کراچی میں اتحاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع جنوبی میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں اتحاد قائم کرلیا ہے ۔
پی پی اور پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع جنوبی میں اتحاد کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی میں ہماری پوزیشن مستحکم ہے شہر کی ترقی کیلئے اختلافات کو بھلانا ہوگااس لیے فیصلہ کیا ہے کہ چیئرمین کاالیکشن مل کر لڑیں گے۔ رہنماو¿ں نے بتایا کہ کراچی کے ضلع جنوبی میں چیئرمین پیپلز پارٹی سے جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی سے ہوگا۔

مزید :

کراچی -