تیسرا ٹیسٹ: ہیراتھ نے کینگروز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا: سری لنکا کی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش
کولمبو(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں سری لنکا کے جادوگر سپنر رنگنا ہیراتھ نے مہمان کینگروز کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کدیا۔ اائی لینڈرز نے ،یچ جیت کر سیریز میں وائٹ واش کا اعزاز حاصل کیا۔ میچ کے آخری روز سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگ میں 347رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ سلوا نے 115اور ڈی سلوا نے 65ناٹ آوٹ سکور کئے۔ لیون نے چار ، سٹارک اور ہالینڈ نے دو دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ اس طرح آسٹریلیا کو میچ جیتنے اور ٹیسٹ میں پہلی رینکنگ برقرار رکھنے کیلئے 324کا ہدف ملا لیکن کینگروز کی ٹیم پہلی وکٹ کی شراکت میں 77رنز بنانے کے بعد رنگنا ہیراتھ کے سحر میں گرفتار ہوگئی ۔ لیفٹ آرم سپنر نے سات اور پریرا نے دو کھلاڑی آوٹ کئے۔ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 160رنز بنا سکی۔وارنر 68اور مارش 23کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ہیراتھ کو میچ میں 13اور سیریز میں 27وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈیز کی سیریز 21اگست سے شروع ہوگی۔