چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے عمر اکمل اور احمد شہزادکی ٹیم میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے کہا ہے کہ عمراکمل اپنے رویے پر شرمندہ ہیں،سلیکشن کمیٹی کو کہہ دیا ہے منتخب کیا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے حنیف محمد کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری ٹیسٹ میچ میں یونس خان نہ کھیلتے توشاید میچ نہ جیت سکتے،عمرا کمل کو بلایا تھا وہ آئے،احمد شہزادملک میں ہے نہیں وہ آئے گا تو اسے بھی بلائیں گے،دونوں غلطیاں سدھار لیں تو واپسی ہوسکتی ہے،ٹیم متحدہ ہوکر کھیلے گی تو بہتری آئیگی،ٹیم کومتحد کرنے میں کپتان مصباح الحق اور کوچ مکی آرتھر کا کردار ہے جو قابل تعریف ہے،عمراکمل اپنے رویے پر شرمندہ ہیں،سلیکشن کمیٹی کو کہہ دیا ہے منتخب کیا جاسکتا ہے۔
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ، آسٹریلیا کی حکمرانی ختم، انڈیا پہلی اور پاکستان ٹیم دوسری پوزیشن پر آگئی
عالمی ٹیموں کوبلائیں گے وہ ملک میں آئیں گی،کراچی کوئٹہ سمیت ہر جگہ میچ ہونگے،پی ایس ایل کا فائنل بھی پاکستان میں ہوگا جس سے انٹرنیشل کرکٹ کے دروازے کھل جائینگے،غیر معیاری فٹنس خراب فیلڈنگ کی بڑی وجہ ہے،حنیف محمد پاکستان کے ہیرو تھے،جہاں گیا ہوں ہماری ٹیم کے اخلاق کی سب نے تعریف کی، شہریارخان نے کہا ہے کہ ڈریسنگ روم کاماحول بہت اچھا ہے،جس کی وجہ سے میچ پربہترین اثرپڑتاہے،اگریونس خان کامیاب نہ ہوتے تو شاید ہم یہ ٹیسٹ بھی ہارجاتے،یونس خان نے اہم اننگز کھیلیں،ٹیسٹ میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا،محمد حفیظ کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر موقع دیا گیا ہے،حنیف محمد کو یاد رکھنے کیلیے کسی یادگار کی صورت میں کوئی نہ کوئی طریقہ اپنائیں گے،حنیف محمد کی یادیں ان کی وفات کے بعد بھی قائم و دائم رہے گی،ویسٹ انڈیز کیخلاف 16 گھنٹے وکٹ پر رہنا حنیف محمد کی ثابت قدمی کا ثبوت ہے،حنیف محمد نے جو پاکستان کی خدمت کی اس کا کوئی جواب نہیں۔