ریو ڈی جنیرو: یورپین اولمپکس کے صدر پیٹرک ہیکے زائد قیمت پر ٹکٹیں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار

ریو ڈی جنیرو: یورپین اولمپکس کے صدر پیٹرک ہیکے زائد قیمت پر ٹکٹیں فروخت کرنے ...
ریو ڈی جنیرو: یورپین اولمپکس کے صدر پیٹرک ہیکے زائد قیمت پر ٹکٹیں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار

  

ریو ڈی جنیرو(نیز ڈیسک)برازیل کی پولیس نے یورپین اولمپکس کے صدر اور آئرلینڈ اولمپکس کمیٹی کے سربراہ پیٹرک ہیکے کو اولمپکس میں زائد قیمت پر ٹکٹیں فروخت کرنے کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برازیلین میڈیا کا کہنا ہے کہ 71سالہ پیٹرک ہیکے پر الزام کے بعد کڑی نظر رکھی جا رہی تھی۔ جب ان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔جب ان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس ان کے ہوٹل پہنچی تو انہوں نے اپنے اولمپکس پاس دروازے کے نیچے سے پھینکنے کی کوشش کی ۔ ان کا بیٹا بھی اس وقت ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا۔واضح رہے کہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں ایک شخص سے 800ٹکٹیں برآمد ہوئی تھیں جس نے انکشاف کیا تھا کہ یہ ٹکٹیں اس کو ایک اعلیٰ شخصیت نے دی ہیں۔

مزید : کھیل