مظفر گڑھ کا انوکھا سکول ، ایک استاد ایک ہی شاگرد: صفائی اور چوکیداری بھی استاد کی ذمہ داری

مظفر گڑھ کا انوکھا سکول ، ایک استاد ایک ہی شاگرد: صفائی اور چوکیداری بھی ...
مظفر گڑھ کا انوکھا سکول ، ایک استاد ایک ہی شاگرد: صفائی اور چوکیداری بھی استاد کی ذمہ داری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) مظفر گڑھ میں ایک انوکھا سکول ہے جہاں ایک استاد اور ایک ہی طالبعلم ہے ۔سکول کی صفائی کی ذمہ داری اور چوکیداری بھی استاد ہی کی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق یہ گورنمنٹ پرائمری سکول نائی والا ہے جو مظفر گڑھ میں واقع ہے۔ اس انوکھے سکول میں ایک استاد اور ایک ہی طالبعلم ہے۔بچہ صبح آتا ہے پڑھ کر گھر واپس چلا جاتا ہے۔ سکول میں پڑھانے والا استادیہاں کا چوکیدار بھی ہے۔صفائی کی ذمہ داری بھی اسی کے پاس ہے۔اس بارے میں استاد کا کہنا ہے کہ بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث والدین بچوں کو سکول نہیں بھیجتے۔

مزید :

مظفرگڑھ -