فیلڈ مارشل علامتی عہدہ ہے لیکن اگر جنرل راحیل شریف آرمی چیف ہوتے ہوئے اس عہدے پر فائز رہے تو بات اور ہے :پرویز مشرف

فیلڈ مارشل علامتی عہدہ ہے لیکن اگر جنرل راحیل شریف آرمی چیف ہوتے ہوئے اس عہدے ...
فیلڈ مارشل علامتی عہدہ ہے لیکن اگر جنرل راحیل شریف آرمی چیف ہوتے ہوئے اس عہدے پر فائز رہے تو بات اور ہے :پرویز مشرف

  


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل ایک علامتی عہدہ ہے لیکن اگر جنر ل راحیل شریف آرمی چیف ہوتے ہوئے فیلڈ مارشل بنے رہے تو بات اور ہے ۔انہوں نے کہاحکومت جنرل راحیل شریف کوفیلڈ مارشل بنا سکتی ہے لیکن اگر آرمی چیف کوئی دوسرا شخص ہوا اور راحیل شریف فیلڈ مارشل ہوئے تو فوج آرمی چیف ہی چلائے گا ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر جنرل راحیل شریف آرمی چیف ہوتے ہوئے فیلڈ مارشل بنے تو بات اور ہے ۔

نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک پائنمنٹ ہے لیکن اس کی اتنی کمانڈ نہیں کہ پوری فوج اس کے ماتحت ہو جائے ،آرمی چیف ہی کمانڈر رہتا ہے ،فیلڈ مارشل علامتی عہدہ ہوتا ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ فیلڈ مارشل فائیو سٹار جرنیل ہوتا ہے اور اس کا اختیار آرمی چیف سے زیادہ ہوتا ہے ۔

مزید : قومی


loading...