وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو پاک بحریہ کے سب سے بڑے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کرینگے

وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو پاک بحریہ کے سب سے بڑے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح ...
وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو پاک بحریہ کے سب سے بڑے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو کراچی کا دورہ کرینگے،دورہ کے دوران پاک بحریہ کے سب سے بڑے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کرینگے۔
دنیا نوز کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو ایک روزہ دورہ پر کراچی جائینگے،دورہ کے دوران پاک بحریہ کے سب سے بڑے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کرینگے،فلیٹ ٹینکر برادر ملک ترکی کے تعاون تیار کیا گیا ہے،فلیٹ ٹینکر جدید خطوط پر تیار کیا گیا ہے اور تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے،یہ فلیٹ ٹینکر 17ہزار ٹن وزنی ہے۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ پاکستان آنے کیلئے رضامند، کشمیر پر بات نہیں کروں گا: ایس جے شنکر
فلیٹ ٹینکر کو پاکستانی انجینئرز نے تیار کیا ہے،اس کو نیول شپس کے رولز کے مطابق تیار کیا گیا ہے،یہ فلیٹ ٹینکر پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی دو اہم دوست ہیں،فلیٹ ٹینکر کی مشترکہ تیاری دونوں ممالک کے ایمان،مشترکہ ورثے،تہذیب اور مشترکہ مفادات کا عکاس ہے۔پاکستان اور ترکی کے مابین دوستی اور بھائی چارے کی مزید نئی راہیں نکالنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید :

قومی -