اگر آپ موٹے ہیں اور یہ ایک کام نہیں کرتے تو کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، یہ ایک کام ورزش نہیں بلکہ۔۔۔

اگر آپ موٹے ہیں اور یہ ایک کام نہیں کرتے تو کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بہت ...
اگر آپ موٹے ہیں اور یہ ایک کام نہیں کرتے تو کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، یہ ایک کام ورزش نہیں بلکہ۔۔۔

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کے باعث انسان دل اور دوران خون کی بیماریوں میں مبتلا ہوتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے اس کا ایک اور انتہائی خطرناک نقصان بتا دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”جو لوگ ایک عشرے تک اپنے موٹاپے کو برقرار رکھتے ہیں ان میں کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ خواتین میں موٹاپے کا ہر عشرہ ان میں کینسر کے امکانات میں 7فیصد اضافہ کر دیتا ہے لیکن جو خواتین حد سے زیادہ فربہ ہوں ان میں ہر دس سال بعد چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات 8فیصد اور رحم کا کینسر لاحق ہونے کے امکانات 37فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ خواتین جتنی زیادہ موٹاپے کا شکار ہوتی ہیں ان میں کینسر کی خطرناک اقسام میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوتے ہیں۔“

اس آدمی نے 25سال سے پیزا کے علاوہ کچھ نہیں کھایا، جسم میں کیا تبدیلی آئی اور صحت کیسی ہے؟ آپ کو بھی ضرور معلوم ہونا چاہیے

پیرس کے ادارے انٹرنیشنل ایجنسی فار کینسر ریسرچ کی سائنسدان میلینا آرنلڈ نے امریکی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر 75ہزار امریکی خواتین کی صحت کا 12سالہ طبی ریکارڈ حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا اور یہ نتائج اخذ کیے ہیں۔ ان کی تحقیق کے مطابق موٹاپے کی شکار خواتین چھاتی، رحم اور گردوںسمیت کم از کم 10طرح کے کینسر میں مبتلا ہو سکتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینسر کی ادویات میں ترقی کے باوجود مرض کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہر سال صرف برطانیہ میں 1لاکھ 60ہزار افراد کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ میلینا آرنلڈ کا کہنا ہے کہ ” اس حوالے سے آگہی پھیلائی جانی چاہیے کہ موٹاپا کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ایک بار جب آپ فربہ ہو جاتے ہیں تو وزن کم کرنا مشکل ہوتا ہے، ،مگر یہ ازحد ضروری ہے کہ آپ اپنی خوراک میں کمی کریں، کیونکہ اگر موٹے افراد اپنی خواراک میں کمی نہیں کرتے تو کینسر کا خطرہ بڑھتا جائے گا۔“

مزید : تعلیم و صحت