دنیا کا وہ واحد بادشاہ جس کی آج بھی 100 بیویاں اور 500 سے زائد بچے ہیں، کونسا بادشاہ ہے اور کہاں کہاں سے ’جمع‘ کی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

دنیا کا وہ واحد بادشاہ جس کی آج بھی 100 بیویاں اور 500 سے زائد بچے ہیں، کونسا ...
دنیا کا وہ واحد بادشاہ جس کی آج بھی 100 بیویاں اور 500 سے زائد بچے ہیں، کونسا بادشاہ ہے اور کہاں کہاں سے ’جمع‘ کی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  


یاﺅنڈے(مانیٹرنگ ڈیسک) مغلوں اور دیگر قدیم بادشاہوں کے متعلق آپ نے سن رکھا ہو گا کہ ان کی سینکڑوں بیویاں اور لونڈیاں ہوا کرتی تھیں اور ان کے حرم خواتین سے بھرے ہوتے تھے مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ آج بھی ایک ملک ایسا ہے جہاں کے بادشاہ کی 100بیویاں ہیں۔ یہ افریقی ملک کیمرون ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق کیمرون میں ایک خاص روایت پائی جاتی ہے جس کے تحت متوفی بادشاہ کی بیویاں بھی نئے بادشاہ، جو عموماً سابق کا بیٹا ہوتا ہے، کو منتقل ہو جاتی ہیں۔ یوں ابومبی دوئم جب بادشاہ بنے تو ان کو اپنے باپ کی طرف سے وراثت میں 72بیویاں ملیں۔ اس کے بعد انہوں نے خود بھی شادیاں کیں جس سے ان کی بیویوں کی تعداد اب تک 100ہو چکی ہے۔ اس کے بچوں کی تعداد 500سے زائد ہے۔

یہ کوئی مرد نہیں بلکہ ایک مشہور بادشاہ کی اہلیہ ہیں، ان کی کل کتنی بیگمات تھیں اور باقی کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

رپورٹ کے مطابق ابومبی دوئم کی تیسری بیوی کا کہنا تھا کہ ”ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک پختہ ذہن خاتون ہوتی ہے اورہماری روایت ہے کہ پرانے بادشاہ کی پہلے سے موجود بیویاں اپنی ذمہ داریاں نئے بادشاہ کی جوان بیویوں کو سونپ دیتی ہیں۔ ان پرانی بیویوں کی ذمہ داری صرف یہ ہوتی ہے کہ وہ نئے بادشاہ کو سلطنت چلانے کے گر سکھاتی ہیں۔“47 سال سے کیمرون پر حکمرانی کرنے والے ابومبی دوئم کا کہنا تھا کہ ”میں چاہتا ہوں کہ جدید طرززندگی اور اپنی قدیم روایات کو اس طرح ہم آہنگ کیا جائے کہ ہماری ثقافت متاثر نہ ہو، کیونکہ ثقافتی اقدار کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی۔“ ان کا کہنا تھا کہ ”باپ سے وراثت میں ملنے والی بیویاں سوائے ایک اخلاقی ذمہ داری کے کچھ نہیں ہوتیں۔“ رپورٹ کے مطابق ابومبی دوئم کے بعد نئے بننے والے بادشاہ فون زوفوا سوئم کو وراثت میں 72 بیویاں اور 500 بچے ملیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...