سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی، وہ ایک کام جس سے بہت سے پاکستانی اضافی آمدن کمایا کرتے تھے اس پر سخت ترین پابندی لگادی گئی

سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی، وہ ایک کام جس سے بہت سے ...
سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی، وہ ایک کام جس سے بہت سے پاکستانی اضافی آمدن کمایا کرتے تھے اس پر سخت ترین پابندی لگادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی جس کام سے اضافی آمدنی کمایا کرتے تھے سعودی حکومت نے اسی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق اس مہم کا آغاز مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوا ہے، جس کے تحت مدینہ پولیس بغیر لائسنس ایئرپورٹ سے مہمانوں کو لانے لیجانے والی ٹیکسیوں کو بھاری جرمانے کر رہی ہے اور بار بار خلاف ورزی پر ان کی گاڑیاں ایک ہفتے کے لیے بند کی جا رہی ہیں۔ ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر محمد الفیدیل کا کہنا ہے کہ ”اب تک بغیرلائسنس ٹیکسی چلانے کے جرم کا 90فیصد تک خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ اس مقصد کے لیے مدینہ پولیس نے ایئرپورٹ کے راستوں میں چیک پوسٹس قائم کر رکھی ہیں جہاں ہر ٹیکسی ڈرائیور کا لائسنس چیک کیا جاتا ہے اور خلاف ورزی پر انہیں 1ہزار ریال (تقریباً 28ہزار روپے) جرمانہ کیا جاتا ہے اور اگر وہ دوبارہ اس جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو ان کی گاڑی ایک ہفتے کے لیے بند کر دی جاتی ہے۔“

وہ کام جو عرب ملک میں اکثر پاکستانی کرتے تھے، اب اسے کرنے کیلئے یہ انتہائی مشکل شرط پوری کرنا پڑے گی، انتہائی تشویشناک خبر آگئی
محمد الفیدیل کا مزید کہنا تھا کہ ”ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے لائسنس یافتہ کمپنیوں کی ٹیکسی سروس اور بسیں موجود ہیں۔ “انہوں نے بتایا کہ ”آج کل عازمین کی اوسطاً 90پروازیں روزانہ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آرہی ہیں۔ بعض دنوں میں یہ تعداد 200تک پہنچ جاتی ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے ہم نے ایئرپورٹ لاﺅنج کے ساتھ ساتھ پارکنگ میں بھی توسیع کر دی ہے جہاں اب ایک ہی وقت میں 90بسیں کھڑی ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نجی پارکنگ بھی دستیاب ہے۔ پاسپورٹ کاﺅنٹرز کی تعداد بھی بڑھا کر 90کر دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو پاسپورٹ پراسیسنگ میں تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔“

مزید :

عرب دنیا -