کشمیرکے معاملے کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں:مصدق ملک

کشمیرکے معاملے کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں:مصدق ملک
کشمیرکے معاملے کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں:مصدق ملک

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ، او آئی سی کو خط لکھا ہے،کشمیرکے معاملے کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں۔

جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کشمیرمعاملے پراہم ممالک کے سفراکومراسلہ بھجوایا،ہم کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتےہیں،مصدق ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ، او آئی سی کو خط لکھا ہے،کشمیرکے معاملے کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں،ہم خطے میں امن چاہتے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی جدوجہدکودنیانے تسلیم کیاہے،کشمیری بچوں کوگولیوں سے چھلنی نہیں کیاجاناچاہیے،انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر پرپاکستان کا موقف بہت واضح ہے ۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف جمعہ کو پاک بحریہ کے سب سے بڑے فلیٹ ٹینکر کا افتتاح کرینگے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے غیر جمہوری سوچ کا اظہار کیا ہے،ملک میں جمہوریت مضبوط ہے،عمران خان لوگوں پرلعن طعن کرتے ہیں،یہ مناسب نہیں۔

مزید : قومی


loading...