16 سالہ لڑکا میکڈونلڈز پر کام کرتا کرتا کروڑ پتی بن گیا، مگرکیسے؟ ایسا طریقہ اپنایا کہ تمام نوجوانوں کیلئے مثال بن گیا، آپ بھی جانئے

16 سالہ لڑکا میکڈونلڈز پر کام کرتا کرتا کروڑ پتی بن گیا، مگرکیسے؟ ایسا طریقہ ...
16 سالہ لڑکا میکڈونلڈز پر کام کرتا کرتا کروڑ پتی بن گیا، مگرکیسے؟ ایسا طریقہ اپنایا کہ تمام نوجوانوں کیلئے مثال بن گیا، آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 16سالہ رابرٹ مفون نامی لڑکا جب کالج میں تھا تو وہ مکڈونلڈز میں پارٹ ٹائم نوکری بھی کرتا تھا، مگر پھر وہ چند سالوں میں کروڑ پتی بن گیا۔ اس کی کامیابی کی کہانی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ مکڈونلڈز پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ اضافی آمدنی کے لیے ایک اور کام بھی کرتا تھا۔وہ مکڈونلڈز سے فارغ ہو کر بائنری ٹریڈرز کو چائے فروخت کیا کرتا تھا۔ ان تاجروں کو چائے پہنچانے کے دوران وہ خود بھی بائنری ٹریڈنگ کے گُر سیکھنے لگا اور پھر اس نے خود یہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جب اس نے اے لیول کا امتحان پاس کیا تب تک وہ اس کام سے کروڑوں روپے کما چکا تھا اور ایک بینٹلے گاڑی کا مالک تھا۔

ایک ایسی شرمناک ویب سائٹ نے کام شروع کر دیا کہ دنیا بھر کی خواتین پریشان ہو گئیں ، اپیل کر دی
رپورٹ کے مطابق رابرٹ کا کہنا ہے کہ ”جب میں چائے فروخت کرتا تھا، میرا واسطہ ان لوگوں سے رہتا تھا جو بائنری ٹریڈنگ کے ماہر تھے۔ ان سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میں ان سے چیزیں سیکھتا اور پھر گھر جا کر ان پر اپنی تحقیق کرتا تھا۔ جب میں 17سال کا ہوا تو میں نے اپنی ماں کے نام پر اپنا ایک اکاﺅنٹ بنا لیاکیونکہ کم عمری کی وجہ سے میرے نام پر اکاﺅنٹ نہیں بن سکتا تھا، لیکن جب میری ماں کو اس کا علم ہوا تو اس نے مجھے منع کر دیا۔ پھر جب میں 18سال کا ہو گیا تو میں نے اپنے نام سے ٹریڈنگ اکاﺅنٹ بنایا اور کاروبار شروع کر دیا۔ ایک وقت تھا جب میں مکڈونلڈز میں نوکری کرتا تھا۔ آج میری اپنی کئی کافی شاپس ہیں اوربرطانیہ میں کئی گھر ہیں۔ میں نے اپنے آبائی ملک جنوبی افریقہ میں بھی ایک گھر خرید لیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -