’اس معاملے پر تم چپ کرکے ہی بیٹھو‘ چین نے بڑے ملک کو ایسا مشورہ دے دیا کہ سب دم بخود رہ گئے

’اس معاملے پر تم چپ کرکے ہی بیٹھو‘ چین نے بڑے ملک کو ایسا مشورہ دے دیا کہ سب ...
’اس معاملے پر تم چپ کرکے ہی بیٹھو‘ چین نے بڑے ملک کو ایسا مشورہ دے دیا کہ سب دم بخود رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے میں بلا وجہ ٹانگ اڑانے پر چین کی جانب سے سنگاپور کو یہ کہہ کر خاموش کروادیا گیا ہے کہ ”تمہارا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں، تم چپ کرکے بیٹھو۔“
ویب سائٹ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی نائب وزیر خارجہ لیو زینمن کی جانب سے سنگاپور کو یہ تنبیہہ گزشتہ روز چین اور آسیان ممالک کے درمیان منعقد ہونے والی میٹنگ کے دوران کی گئی۔ اس میٹنگ کا انعقاد بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں متفقہ ضوابط تیار کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ سنگاپور کا کردار چین اور آسیان ممالک کے درمیان رابطہ کار کا ہے لیکن اس کی جانب سے چین کو نصیحت کرنے کی کوشش کی گئی کہ یہ بحیرہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا احترام کرے۔ اس مداخلت کے جواب میں چینی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا ”جیسا کہ سنگاپور بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں کسی قسم کا دعویٰ نہیں رکھتا، ہم امید رکھتے ہیں کہ حکومت سنگاپور چین اور آسیان کے درمیان تعاون کو فروغ دے گی، اس شرط پر کہ اس کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی۔“

’چین سے جنگ کرنی ہے تو ابھی کرنی پڑے گی ورنہ۔۔۔‘ امریکی فوج کی خفیہ رپورٹ منظر عام پر آگئی، ایسی حقیقت کہ امریکیوں کی اپنی پریشانی کی بھی حد نہ رہی
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سنگاپور کے وزیراعظم لی سین لونگ امریکہ کے دورے پر گئے اور اس موقع پر انہوں نے ہیگ کی عالمی عدالت کی جانب سے چین کے خلاف سنائے گئے فیصلے کو سراہا اور بحیرہ جنوبی چین کے خطے میں امریکی مداخلت کو بھی خوش آمدید کہا۔ چین کی جانب سے اس پیشرفت کو سخت ناپسند کیا گیا اور آسیان ممالک کے ساتھ میٹنگ میں باقاعدہ طور پر سنگاپور کو خبردار کردیا گیا تاکہ آئندہ چین کے خلاف ایسی بات سے گریز کیا جائے۔