بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا ستارہ ایک بار پھر عروج پرپہنچ گیا: ” کریک“ بھی سائن کر لی

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا ستارہ ایک بار پھر عروج پرپہنچ گیا: ” کریک“ ...
بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا ستارہ ایک بار پھر عروج پرپہنچ گیا: ” کریک“ بھی سائن کر لی

  

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے خطرے کی کھلاڑی اداکار اکشے کمار کا ستارہ ایک بار پھر اپنے عروج کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔ ”رستم “کی کامیابی کے بعد اب بالی ووڈ سٹارفلم ”کریک“ میں کام کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے فیس بک پر ”کریک“ سائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس فلم کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا جس میں ایک عینک کا ٹوٹا ہوا شیشہ دکھایا گیا ہے۔یہ فلم نیرج پانڈے بنا رہے ہیں جن کے ساتھ اکشے پہلے بھی دو فلمیں کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اکشے کی یہ فلم ایک سال بعد 15 اگست کو ریلیز ہوگی۔ اس کا نام اور ہیروئن کا نام فائنل ہونا باقی ہے۔

مزید : تفریح