10 ماہ کی حاملہ خاتون نے ایسا کام کرکے ویڈیو انٹرنیٹ پر چڑھا دی کہ صارفین حیران پریشان رہ گئے، منٹوں میں شہرت کی بلندیوں پر جاپہنچی
نیویارک (نیوز ڈیسک) حاملہ خواتین کو اپنی اور بچے کی صحت و سلامتی کے لئے ہر ممکن احتیاط کی تلقین کی جاتی ہے مگر ایک امریکی خاتون نے 10 ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود ایسی حرکت کردی کہ جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔
ویب سائٹ ABC نیوز کے مطابق 32 سالہ کولبی فالسنگ کا حمل مقررہ وقت سے تقریباً 4ہفتے طویل ہوچکا تھا اور ایسی صورت میں انہیں ازحد محتاط رہنے کی ضرورت تھی مگر وہ ہر احتیاط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسی حالت میں ویک سرفنگ (wakesurfing) سے لطف اندوز ہونے کے لئے نکل کھڑی ہوئیں۔ کولبی فالسنگ نے اپنی عجیب و غریب حرکت کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے، جس میں وہ لکڑی کے تختے پر کھڑی لہروں کے اوپر رواں دواں نظر آتی ہیں۔
ماں نے بیٹیوں کے کمرے میں خفیہ کیمرے لگا دیئے لیکن پھر ایسا کام ہو گیا کہ آج بھی رو رہی ہے
کولبی فالسنگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے زائد الوقت حمل کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا تھیں اور ان کا جسم دکھ رہا تھا۔ انہوں نے فیصلہ کیا کیوں نہ سمندر کی اچھلتی لہروں پر ویک سرفنگ کی جائے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ شاید اس طرح ان کے زچگی کے عمل کا آغاز ہوجائے گا۔
کولبی فالسنگ کی ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔ اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں حمل کے اس مرحلے میں ایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ البتہ کولبی کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کیا وہ بالکل محفوظ ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ لوگ ویک سرفنگ کو سرف بورڈنگ کے ساتھ خلط ملط کردیتے ہیں۔ سرف بورڈنگ میں اگر آپ کی سپیڈ 25 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے تو ویک سرفنگ میں یہ 9 سے 10 میل فی گھنٹہ ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سپیڈ پر لہروں پر تیرنا بالکل محفوظ ہے کیونکہ اگر آپ گرتے ہیں تو یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ پانی کے تالاب میں چھلانگ لگاتے ہیں۔
ان کی اس وضاحت کے باوجود انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ کولبی فالسنگ کی اس مہم جوئی کے پانچ دن بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوچکی ہے، جس کا نام انہوں نے وائلڈر رکھا ہے۔