دبئی ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی خاتون نے ایسی چیز کی تصویر کھینچ لی کہ پولیس نے ائیرپورٹ پر ہی پکڑلیا، کس کی تصویر لی تھی؟ آپ بھی جانئے اور کبھی دبئی جانا ہو تو یہ کام ہرگز نہ کریں

دبئی ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی خاتون نے ایسی چیز کی تصویر کھینچ لی کہ پولیس نے ...
دبئی ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی خاتون نے ایسی چیز کی تصویر کھینچ لی کہ پولیس نے ائیرپورٹ پر ہی پکڑلیا، کس کی تصویر لی تھی؟ آپ بھی جانئے اور کبھی دبئی جانا ہو تو یہ کام ہرگز نہ کریں

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی سیر کو آنے والی ایک ایشیائی خاتون نے ائرپورٹ کے دو اہلکاروں کی تصویر بنا لی، مگر تصویر کشی کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار دے کر اسے گرفتار کر کے عدالت میں پہنچا دیا گیا۔

ویب سائٹ ایمریٹس 247 کے مطابق خاتون دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تو ائیرلائن کے رویے پر سخت نالاں تھی۔ وہ شکایت کے لئے ائیرپورٹ سٹاف کے ایک دفتر میں گئی اور وہاں موجود اہلکار سے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ اہلکار نے خاتون کو بتایا کہ وہ متعلقہ شخص نہیں ہے البتہ اس نے مدد کی پیش کرتے ہوئے متعلقہ اہلکار سے رابطہ کیا۔ خاتون متعلقہ اہلکار کے پاس گئی لیکن وہ بھی مسئلہ حل نہ کرپایا جس پر وہ مزید طیش میں آگئی۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے دونوں اہلکاروں کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کی اور اپنا موبائل فون نکال کر ان کی تصویر بھی بنالی۔ خاتون نے دھمکی دی کہ وہ یہ تصویر اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کرے گی اور ساتھ ہی ائیرلائن اور اہلکاروں کے غیر مناسب رویے کی تفصیلات بھی شائع کرے گی۔

سعودی شاپنگ مال میں غیر ملکی خواتین ’برائے فروخت‘ ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا

خاتون کو یہ دھمکی بہت مہنگی پڑگئی اور الٹا اسے ہی قانونی کارروائی کا سامنا کرناپڑگیا۔ اہلکاروں نے پولیس سے رابطہ کرلیا، جس نے ائیرپورٹ پر اہلکاروں کی تصاویر بنانے کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں خاتون کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔ خاتون نے عدالت کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ خود پر قابو کھوبیٹھی تھی، جس کے باعث اہلکاروں پر برہمی کا اظہار کیا اور ان کی تصاویر فیس بک پر شائع کرنے کی دھمکی دی، تاہم اس کا اصرار تھا کہ کسی کی تصویر بنانا اور اسے انٹرنیٹ پر شائع کرنا آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کا حصہ ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...