پاکستان اور ملائیشیاء کی فوجی قیادت کا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

پاکستان اور ملائیشیاء کی فوجی قیادت کا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی ...
پاکستان اور ملائیشیاء کی فوجی قیادت کا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ملائیشیاء کی فوجی قیادت نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف ملائیشیاء کے دو روز کے دورہ پر کوالا لمپور پہنچ گئے ۔ آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچے پر ملائیشین فوج کے چاق و چوبند دستے نے آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ اس کے بعد آرمی چیف نے ملائیشیاء کے ڈیفنسز فورسز کے سربراہ جنرل تان سری داتوسری حاجی ذوالکفیلی بن محمد زن اور ملائیشیاء فوج کے سربراہ جنرل تان سری راجہ محمد آفندی بن راجہ محمد نور سے بھی ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا تعارف اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے کرایا گیا اور انہیں اپریشنل اور ملائیشین فوج کے تربیتی نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ ملائیشیا کے فوجی قیادت کے ساتھ ملاقات میں فوجیوں کے درمیان تعلقات مشترکہ فوجی تربیت اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملائیشیا کے ڈیفنسز فورسز کے سربراہ جنرل تان سری داتوسری حاجی ذوالکفیلی بن محمد زن اور آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف علاقائی امن اور سلامتی کیلئے جنگ میں پاکستانی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے سربراہ   جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے علاوہ دہشتگردی کیخلاف بلاامتیاز کوششوں کے بارے میں ملائیشیاء اور پاکستان کے مفادات ایک ہیں ۔ بات چیت کے بعد پاکستان اور ملائیشیا کے افواج کے درمیان تعاون کے سلسلے میں ٹی او آر پر دستخط کئے گئے اس کے بعد آرمی چیف نے ملائیشیا کے وزیر دفاع داتو سری ہشام الدین تن حسین سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ملائیشیاء کے وزیرنے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کیلئے اہم ہے کیونکہ اس بنیاد پر ایک دوسرے کے تجربات اور پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعاون کا یہ جذبہ دونوں ممالک کے افواج کے درمیان موجودہ تعلق کو مزید تقویت دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون طویل المدتی شراکت داری کیلئے راہ ہموار کریگا۔

مزید : قومی /اہم خبریں