لیاری کے خاندان کی مدیحہ اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی بلوچ اتھلیٹ بن گئیں، ہالینڈ کی جانب سے دوڑ میں حصہ لیں گی

لیاری کے خاندان کی مدیحہ اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی بلوچ اتھلیٹ بن گئیں، ...
لیاری کے خاندان کی مدیحہ اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی بلوچ اتھلیٹ بن گئیں، ہالینڈ کی جانب سے دوڑ میں حصہ لیں گی

  

ریو(نیوز ڈیسک) ریو اولمپکس میں ہالینڈ نژاد پاکستانی بلوچ 23سالہ مدیحہ جمعہ کو چار سو میٹر کی ریس میں ہالینڈ کی نمائندگی کریں گی۔ وہ ہالینڈ کی قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدیحہ کے والدین کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے۔وہ ہالینڈ میں پیدا ہوئیں۔ ان کے دادا مرحوم لال بخش رند لیاری کی ایک اہم سیاسی شخصیت تھے۔ انہوں نے علاقے میں بیروزگاری اور غربت ختم کرنے کیلئے بہتر کام کیا۔ ریو میں میہڈیا ست گفتو میں مدیحہ کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ نہیں کہ میں پاکستان کی پہلی بلوچ خاتون بن گئی ہوں جو اولمپکس میں حصہ لے رہی ہے لیکن مجھے اس پر بہت خوشی ہے کہ میں پاکستان سے تعلق رکھتی ہوں اور مجھے بلوچ ہونے پر فخر ہے۔مجھے ابھی میڈیا سے معلوم ہوا ہے کہ میں پہلی بلوچ کھلاڑی ہوں جو اولمپکس کا حصہ بنی۔ اس بات نے مجھے مزید خوش کر دیا ہے اور میں جیت کیلئے بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاونگی۔واضح رہے کہ مدیحہ 13 سال کی تھیں جب انہوں نے ہالینڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کھیلنا شروع کیا۔ وہ ہالینڈ کی بہترین اتھلیٹس میں شامل ہیں اور متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔

مزید : کھیل