اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس میں شیخ رشید اور خورشید شاہ میں تلخ کلامی

اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس میں شیخ رشید اور خورشید شاہ میں تلخ کلامی
اپوزیشن رہنماﺅں کے اجلاس میں شیخ رشید اور خورشید شاہ میں تلخ کلامی

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماوں کے اجلاس میں شیخ رشید اور خورشید شاہ میں تلخ کلامی ہو گئی ، دونوں نے ایک دوسرے پر طنزیہ جملے کسے جس کے بعد اعتزاز احسن نے بیچ بچاو کرایا۔ ٹی او آرز پر اپوزیشن رہنماوں کے اجلاس میں خلفشار پیدا ہو گیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور شیخ رشید میں تکرار ہوئی۔ شیخ رشید نے خورشید شاہ پر حکومت کے لئے نرم گوشہ رکھنے الزام لگایا تو انہوں نے پلٹ کر جواب دیا کہ شیخ صاحب آپ بھی چودھری نثار کیلئے نرم رویہ رکھتے ہیں۔ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ وہ صرف نواز شریف کیخلاف ہیں۔ تنازعہ بڑھتا نظر آیا تو اعتزاز احسن نے بیچ میں آ کر معاملہ رفع دفع کرا دیا۔

مزید : قومی


loading...