اقوام متحدہ کمیشن کومقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت نہ دیناافسوسناک ہے: ہائی کمشنرانسانی حقوق
جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں انسانی حقوق ہائی کمشنرزیدرعدالحسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے،اقوام متحدہ کمیشن کومقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت نہ دیناافسوسناک ہے۔
جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق ہائی کمشنرزیدرعدالحسین نے کہا ہے کہ کشمیرجائے بغیرہم صرف بدترین خدشات ہی ظاہرکرسکتے ہیں،کشمیرکی صورتحال دیکھ کرحقائق بہترطورپرپیش کرنے میں مدد ملتی،کشمیرتک رسائی کیلیے بھارت سے جولائی سے مذاکرات ہورہے تھے،انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرمیں بربریت کاجائزہ لینے کی ہماری سنجیدہ کوشش ناکام بنائی گئی،اقوام متحدہ کمیشن کومقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت نہ دیناافسوسناک ہے۔