’صدام حسین کو کھانے میں یہ ایک چیز بہت پسند تھی اور اسی کے ذریعے انہیں ڈھونڈ نکالا‘ صدام حسین کا کھوج لگانے والے امریکی فوجی نے ایسا راز بے نقاب کردیا کہ سب کو حیران کردیا، کیا چیز تھی؟ آپ بھی جانئے

’صدام حسین کو کھانے میں یہ ایک چیز بہت پسند تھی اور اسی کے ذریعے انہیں ڈھونڈ ...
’صدام حسین کو کھانے میں یہ ایک چیز بہت پسند تھی اور اسی کے ذریعے انہیں ڈھونڈ نکالا‘ صدام حسین کا کھوج لگانے والے امریکی فوجی نے ایسا راز بے نقاب کردیا کہ سب کو حیران کردیا، کیا چیز تھی؟ آپ بھی جانئے

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) آج سے 13 سال قبل جب امریکی فوج نے معزول عراقی صدر صدام حسین کو اس کے آبائی علاقے تکریت میں زیر زمین پناہ گاہ سے جاپکڑا تو یہ عالمی میڈیا کے لئے سب سے بڑی خبر تھی۔ سابق عراقی صدر کے وفادار تکریت کے چپے چپے پر موجود تھے اور ان کی پناہ گاہ کو خفیہ رکھنے کے لئے ہر ممکن انتظام کیا گیا تھا لیکن پھر بھی امریکی تحقیق کار ان تک کیسے جا پہنچے، اس دلچسپ حقیقت کا انکشاف صدام حسین کا سراغ لگانے والے امریکی انٹیلی جنس اہلکار نے پہلی بار کیا ہے۔

جنگ یقینی ہوگئی، روس نے اپنی سرحد پر جدید ترین میزائل نصب کردئیے، کس کو نشانہ بنانا چاہتا ہے؟ انتہائی پریشان کن خبر آگئی

ایرک میڈوکس نامی انٹیلی جنس اہلکار امریکی فوج کے تفتیشی ماہر تھے۔ صدام حسین کا تختہ الٹنے کے بعد جب وہ روپوش ہوگئے تھے تو ایرک کی ذمہ داری لگائی گئی کہ وہ ان کا سراغ لگائیں۔ ایرک کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2003ءکے وسط میں صدام حسین کے ایک باورچی سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ ان کی پسندیدہ ترین ڈش بھنی ہوئی مچھلی ہے، جسے وہ نمک مرچ چھڑک کر کھاتے تھے۔ ایرک نے نیوز ویب سائٹ ٹرب لائیو کو بتایا کہ یہ بات سن کر ان کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ صدام حسین جہاں کہیں بھی چھپے ہوں وہ مچھلی کھانے کا شوق ضرور پورا کرتے ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سوچ کر انہوں نے صدام حسین کے آبائی علاقے تکریت میں ایک نئے زاویے کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات جمع کرنا شرع کیں۔

ایک اور ذریعے سے انہیں یہ اہم خبر ملی کہ صدام حسین کے ایک قریبی ساتھی نے تکریت میں ایک چھوٹا سا مچھلی فارم بنارکھا تھا۔ ایرک نے اس فارم کی نگرانی کی اور وہاں موجود ایک ملازم سے معلومات حاصل کیں۔ اس شخص سے صدام حسین کے ایک باڈی گارڈ کی قیام گاہ کے بارے میں پتہ چلا اور جب باڈی گارڈ کو پکڑ کر تفتیش کی گئی تو بالآخر صدام حسین کی زیر زمین پناہ گاہ کا راز فاش ہوگیا۔

ایرک کا کہنا ہے کہ یہ بہت بڑی خبر تھی۔ ان کی دی گئی معلومات پر ہی امریکی فوج نے بتائی گئی جگہ پر چھاپہ مارا اور صدام حسین کو زمین کے نیچے موجود سوراخ میں سے باہر نکال لیا۔ ایرک کا کہنا تھا کہ کوئی شخص جتنا بھی بڑا ہائی ویلیو ٹارگٹ ہو بالآخر وہ ایک انسان ہی ہوتا ہے۔ اسے جتنا بھی خطرہ لاحق ہو وہ کسی وقت یہ ضرور کہہ اٹھے گا ”یار، مجھے مچھلی چاہیے۔ کہیں سے مجھے مچھلی لاکردو۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...