پاکستان کے بعد بھارت چین کے صبر کا امتحان لینے لگا، سرحد پر ایسا کام شروع کردیا کہ اب کسی بھی لمحے مار پڑسکتی ہے

پاکستان کے بعد بھارت چین کے صبر کا امتحان لینے لگا، سرحد پر ایسا کام شروع ...
پاکستان کے بعد بھارت چین کے صبر کا امتحان لینے لگا، سرحد پر ایسا کام شروع کردیا کہ اب کسی بھی لمحے مار پڑسکتی ہے

  


نئی دلی (نیوز ڈیسک) ایک جانب امریکہ چین کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے تو دوسری جانب اس کا وفادار بھارت چین کے خلاف اشتعال انگیزی میں حد سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے چین کی سرحد پر لداخ کے پہاڑوں میں ٹینکوں کی ’دیوار چین‘ قائم کردی ہے، جبکہ انڈامان اینڈ نیکوبار جزائر پر جنگی طیاروں کی بڑی تعداد بھی پہنچادی ہے ۔

’یہ ہمارا اہم ترین ہتھیار لو اور چین کا مقابلہ کرو‘ ایسے بڑے ملک کو پیشکش کر دی گئی، چین کے مقابلے پر کھڑا کرنے کی تیاریاں، یہ کام کون کررہا ہے؟ جان کر یقین کرنا مشکل

رپورٹ کے مطابق بحر ہند میں واقع سٹریٹجک اہمیت کے حامل انڈمان اینڈ نیکو بار جزائر پر مزید سخوئی 30- ایم کے آئی جنگی طیارے، جاسوس ڈرون طیارے اور شمال مشرق میں میزائل نصب کردئیے گئے ہیں، جبکہ مشرقی لداخ میں افواج اور ٹینکوں کی رجمنٹس تعینات کردی گئی ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے شمال کے پہاڑی سلسلوں اور جنوب کے جزائر پر افواج، گولہ بارود اور ٹینکوں کی تعیناتی گزشتہ کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، جس کا نتیجہ چین کے شدید ردعمل کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...