کترینہ کیف اور ادیتیہ رائے کپور میں قربتیں بڑھنے لگیں:رنبیر کپور کی پریشانی میں اضافہ

کترینہ کیف اور ادیتیہ رائے کپور میں قربتیں بڑھنے لگیں:رنبیر کپور کی پریشانی ...
کترینہ کیف اور ادیتیہ رائے کپور میں قربتیں بڑھنے لگیں:رنبیر کپور کی پریشانی میں اضافہ

  


ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار ادیتیہ رائے کپور میں قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔ دونوں فنکار باقاعدگی سے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں میں مسلسل ملاقاتیں ہو رہی ہیں جن سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دونوں میں کوئی خاص تعلق ہے۔ دونوں گھنٹوں بیٹھے ایک دوسرے سے باتیں کرتے رہتے ہیں۔ اس بارے میں میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار رنبیر کپور جن کا کترینہ سے بریک اپ کے بعد حال ہی میں دوبارہ تعلق بحال ہوا ہے خاصے پریشان ہو گئے ہیں ۔

” ایک تھا ٹائیگر“ کا سکیوئل بنانے کی تیاریاں: سلمان خان اور کترینہ کیف چار سال بعد اکٹھے ہوگئے

اپنی پریشانی کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں اس وقت کیا جب ایک صحافی نے ان سے کترینہ کیف اور ادیتیہ رائے کپور کی دوستی کے بارے میں سوال کر ڈالا۔ رنبیر کپور نے اس وقت صحافی کو یہ کہہ کر ڈانٹ پلا دی کہ آپ کو کسی کی غیر موجودگی میں افواہیں پھیلانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

بالی ووڈ کی رومانٹک جوڑی کو ایک دوسرے کی یاد ستانے لگی: رنبیر اور کترینہ کیف میں فاصلے کم ہونے لگے

واضح رہے کہ کترینہ اور ادیتیہ کپور اس وقت امریکہ میں اپنے ایک پروگرام کی پروموشن میں موجود ہیں۔دونوں کی فلم ’’ فتور‘‘ اتنی کامیاب تو نہیں ہوئی لیکن ان دونوں میں دوستی کا سبب بن گئی ہے۔

مزید : تفریح


loading...