شوہر کو مارنے کیلئے بے وفا بیوی نے محبوب کے ساتھ مل کر کمرے میں سانپ چھوڑ دیا لیکن پھر کیا ہوا؟ سانپ نے جو کیا اس نے تصور بھی نہ کیا تھا

شوہر کو مارنے کیلئے بے وفا بیوی نے محبوب کے ساتھ مل کر کمرے میں سانپ چھوڑ دیا ...
شوہر کو مارنے کیلئے بے وفا بیوی نے محبوب کے ساتھ مل کر کمرے میں سانپ چھوڑ دیا لیکن پھر کیا ہوا؟ سانپ نے جو کیا اس نے تصور بھی نہ کیا تھا

  

نئی دلی (نیوز ڈیسک) انسان جب ہوس کا غلام ہوجائے تو اس میں سے انسانیت ختم ہوجاتی ہے اور وہ اپنی ہوس پوری کرنے کے لئے درندوں سے بھی بڑھ کر سفاک ہوجاتا ہے۔ بھارت میں پیش آنے والا ایک لرزہ خیز واقعہ اس سفاکی کی عبرتناک مثال ہے۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ خاتون سرادھا نے اپنے خاوند ساکتی وال سے چھپ چھپا کر سندرام نامی نوجوان کے ساتھ تعلق استوار کرلیا۔ سرادھا اور اس کے آشنا نے ساکتی وال کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس مقصد کے لئے کئی دن تک کوشش کرکے جنگل سے ایک کوبرا سانپ پکڑ کر لائے۔ ساکتی وال جب سورہا تھا تو اس کی بیوی نے سانپ اس کے کمرے میں چھوڑدیا، لیکن سانپ نے ساکتی وال کو کاٹنے کی بجائے کمرے کا چکر لگایا اور باہر نکل گیا۔ اپنا منصوبہ ناکام ہونے پر سرادھا نے اپنے آشنا سندرام سے کہا کہ جو بھی ہو ساکتی وال کی زندگی کا خاتمہ ضرور کرنا ہے، جس پر سندرام نے اپنے ملازم کرشنا کے ساتھ مل کر ساکتی وال پر ڈنڈے برسانے شروع کردئیے اور بالآخر اسے قتل کرکے ہی دم لیا۔

سری لنکا کی پولیس نے موبائل پر دوستی کے بعد 17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا گرفتار کر لیا

پولیس نے سفاک قاتلہ سرادھا کو گرفتار کرلیا، جس نے تفتیش کے دوران اپنے آشنا سندرام اور اس کے ملازم کرشنا کے بارے میں بھی سب کچھ اگل دیا، جس کے بعد انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس