آپ اپنی گاڑی کتنے کلومیٹر چلالیں تو ہنڈا کمپنی آپ کو نئی نویلی کار دے دیتی ہے؟ جانئے وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں

آپ اپنی گاڑی کتنے کلومیٹر چلالیں تو ہنڈا کمپنی آپ کو نئی نویلی کار دے دیتی ...
آپ اپنی گاڑی کتنے کلومیٹر چلالیں تو ہنڈا کمپنی آپ کو نئی نویلی کار دے دیتی ہے؟ جانئے وہ بات جو آپ کو معلوم نہیں

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) آپ ایک نئی نویلی ہنڈا کار بالکل مفت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اپنی ہنڈا کار کو 10 لاکھ میل چلائیے اور کمپنی سے چمکتی دمکتی نئی گاڑی لے لیجئیے۔ اگر آپ کو یقین نہ آئے تو امریکی شہری جولوسسیرو کی دلچسپ کہانی ضرور پڑھئیے۔

ویب سائٹ ABCنیوز کے مطابق جولوسسیرو نے 1996ءمیں 1990ءماڈل ہنڈا اکارڈ گاڑی خریدی، جو اس وقت صرف 74000میل چلی ہوئی تھی۔ جولوسسیرو نے یہ گاڑی خریدنے کے بعد کوئی اور گاڑی استعمال نہیں کی اور تقریباً 20 سال یہی گاڑی استعمال کرتا رہا، اور حال ہی میں اس کی ہنڈا گاڑی نے 10 لاکھ میل کی سرحد بھی عبور کر لی۔

دنیا کی وہ واحد بس جس پر سوار ہوتے ہی آپ کو اپنی زندگی کا سچا پیار مل سکتا ہے کیونکہ۔۔۔‎

لوسسیرو کی گاڑی نے 10 لاکھ میل کا ہدف عبور کیا تو انہوں نے مقامی ہنڈا سیلز منیجر کو اس کے متعلق مطلع کیا، جنہوں نے کمپنی کی اعلیٰ انتظامیہ سے اس بارے میں بات کی۔ جب کمپنی کو اس پر عزم کسٹمر کے بارے میں معلوم ہوا تو اعلٰی منتظمین نے اس پر بہت مسرت کا اظہار کیا اور لوسسیرو کو انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا۔

لوسسیرو کو نہ صرف نئی نویلی گاڑی بطور انعام دی گئی، بلکہ ان کے لئے ایک ایسی شاندار تقریب اور پریڈ منعقد کی گئی کہ ہر دیکھنے والا حیرت سے دیکھتا ہی رہ گیا۔ لوسسیرو کے لئے منعقد کی جانے والی اس رنگا رنگ خوبصورت تقریب کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور ابتک لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس