کراچی میں رینجرز نے متحدہ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا

کراچی میں رینجرز نے متحدہ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز کو ...
کراچی میں رینجرز نے متحدہ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں رینجر ز نے کارروائی کر کے ایم کیو ایم کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رینجرز نے کارروائی کر کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف قادر عرف ٹنڈا اور جنید عرف بوٹا کے نام سے ہوئی جو کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سیاسی ونگ کے کارندے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے ۔

مزید : کراچی


loading...