شمال مغربی ترکی میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ،2پائلٹ ہلاک

شمال مغربی ترکی میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ،2پائلٹ ہلاک
شمال مغربی ترکی میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ،2پائلٹ ہلاک

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شمال مغربی ترکی میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے،2پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک اخبار ڈیلی صباح کے مطابق ترکی کے شمال مغربی صوبے تیکرداغ میں ایک طیارہ تباہ ہوگیا ہے،2پائلٹ ملبے میں جل کر ہلاک ہوگئے ہیں،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ یوسف اور اس کا طالب علم الپر اوران تربیتی پرواز پر تھے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا

حادثے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے،تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر ملبے کی جانچ پڑتال کررہی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی