ن لیگی حکومت صرف اشتہاروں میں کام کررہی ہے، قوم جاگ گئی تو منزل ضرور ملے گی:عمران خان

ن لیگی حکومت صرف اشتہاروں میں کام کررہی ہے، قوم جاگ گئی تو منزل ضرور ملے ...
ن لیگی حکومت صرف اشتہاروں میں کام کررہی ہے، قوم جاگ گئی تو منزل ضرور ملے گی:عمران خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم جاگ گئی تو منزل ضرور ملے گی،میرا اور وزیراعظم کا احتساب ایک ساتھ ہونا چاہیےے،ن لیگی حکومت صرف اشتہاروں میں کام کررہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 92نیوز کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ادارے تباہ کرکے کرپشن کرتے ہیں،حکومت ٹی او آرز مانے گی تو بات آگے بڑھے گی،ن لیگ کی حکومت صرف اشتہاروں میں کام کررہی ہے،عملاً کام کہیں نظر نہیں آتی،قوم کا پیسہ اشتہاروں پر خرچ کیا جارہا ہے،میثاق جمہوریت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مک مکا تھا۔

وزیر اعظم کیخلاف نااہلی ریفرنس : الیکشن کمیشن نےپاناما لیکس پر نواز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لوگوں سے پوچھیں تبدیلی آئی ہے کہ نہیں،انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کے نوے فیصد فنڈز استعمال ہوئے ہیں۔ہمارے سکول سب سے بہتر ہیں، عوام سے مایوس نہیں انہیں جب بلایا میرے لیے نکلے ہیں،جو تبدیلیاں لائے ہیں وہ انقلابی ہیں،اب جو مارچ ہوگا سب کو پتا چل جائے گا کہ قوم کہاں کھڑی ہے،وزیر اعظم پانامہ لیکس کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں،پیپلز پارٹی کو اپنی پوزیشن خود کلیئر کرنی چاہیے،ملک میں اداروں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کارکردگی بہتر رہی ہے،اداروں کو ان قوانین کے مطابق کام کرنے دیا جائے تو بہتر ہوگا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت میں ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے۔

مزید : قومی /اہم خبریں