نرگس فخری سے انوکھی واردات، بھارت میں موجودگی کے دوران امریکہ میں اے ٹی ایم سے چھ لاکھ نکلوا لئے گئے

نرگس فخری سے انوکھی واردات، بھارت میں موجودگی کے دوران امریکہ میں اے ٹی ایم ...
نرگس فخری سے انوکھی واردات، بھارت میں موجودگی کے دوران امریکہ میں اے ٹی ایم سے چھ لاکھ نکلوا لئے گئے

  

نیویارک(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری سے ایک انوکھی واردات ہوئی ہے ۔ ان کی بھارت میں موجودگی کے دوران ان کے اکاونٹ سے نوسر باز امریکہ میں اے ٹی ایم سے چھ لاکھ نکلوا کر فرار ہوگیا۔ اداکارہ نے بھارتی پولیس کو رپورٹ کر دی۔

بچوں سے پیار لیکن شادی سے ڈر لگتا ہے، کسی کی جیون ساتھی بننے کی بجائے بچہ گود لے لونگی: نرگس فخری

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے منیجر نے جوہو پولیس سٹیشن کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اداکارہ کے اکاونٹ سے 14بار رقم نکلوائی گئی۔جب ان کے اکاونٹ سے یہ رقم نکلوائی گئی تووہ ممبئی میں تھیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے کارڈ سے رقم نکلوائی گئی لیکن اس سے شاپنگ نہیں کی گئی۔ یہ کام کرنے والا کوئی بھارتی باشندہ ہی ہے۔

نرگس فخری نے بالی ووڈ چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

پولیس اس بات پر بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ چار گھنٹوں میں اتنی زیادہ ٹرانزیکشنز پر کوئی ایکشن کیوں نہ لیا۔

مزید : تفریح