بوئنگ کمپنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو 787ڈریم لائن طیارے پی آئی اے میں شامل کرنے کی تجویز دے دی

بوئنگ کمپنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو 787ڈریم لائن طیارے پی آئی اے میں شامل ...
بوئنگ کمپنی نے وزیر اعظم نواز شریف کو 787ڈریم لائن طیارے پی آئی اے میں شامل کرنے کی تجویز دے دی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بوئنگ کمپنی نے وزیراعظم کو پی آئی اے کے ساتھ معاہدے کی تجدید اور جدید بوئنگ787ڈریم لائن طیارے پی آئی اے میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بوئنگ کمپنی کے وائس چےئرمین رئے کونر نے وزیراعظم کے نام لکھے گئے خط میں پی آئی اے کی تعمیر نو اور اصلاحات کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکومت پی آئی اے کے آپریشن میں توسیع کیلئے سرگرم ہے،بوئنگ کمپنی اور پی آئی اے کے دیرینہ تعلقات ہیں،پی آئی اے کے ساتھ بوئنگ777طیاروں کا معاہدہ ہے اور کمپنی معاہدے کی تجدید کرنا چاہتی ہے اور پی آئی اے کو جدید بوئنگ787ڈریم لائن طیارے فراہم کرنا چاہتے ہیں جدید طیاروں کے حوالے سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کو بھی تیار ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...