ہائی کورٹ:انتظامی کمیٹی کی میعاد میں توسیع کالعدم،ملٹری اکاﺅنٹس ہاﺅسنگ سوسائٹی کو الیکشن کروانے کا حکم

ہائی کورٹ:انتظامی کمیٹی کی میعاد میں توسیع کالعدم،ملٹری اکاﺅنٹس ہاﺅسنگ ...
 ہائی کورٹ:انتظامی کمیٹی کی میعاد میں توسیع کالعدم،ملٹری اکاﺅنٹس ہاﺅسنگ سوسائٹی کو الیکشن کروانے کا حکم

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ملٹری اکاﺅنٹس کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کی میعاد میں توسیع کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سوسائٹی کو مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ فیصلہ سوسائٹی کے انتخابات نہ کروائے جانے کے خلاف درخواست پر جاری کیا۔ درخواست گزار شیخ نوید وغیرہ نے موقف اختیار کررکھاتھا کہ ملٹری اکاﺅنٹس کواپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کی موجودہ مینجمنٹ کمیٹی 4 اگست 2013کو 3سال کے لئے منتخب ہوئی تاہم سوسائٹی کے 261ممبران نے 24جولائی کو ایک میٹنگ میں طے کر لیا کہ موجودہ کمیٹی کو ایک سال کی توسیع دے دی جائے کیونکہ کمیٹی مقدمے بازیوں کی وجہ سے اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکی۔ عدالتی حکم پر رجسٹرار کوآپریٹو کی جانب سے عدالت کو بتا یا گیا کہ سوسائٹی کے کل 1700ممبران ہیں تاہم یہ فیصلہ صرف 261ممبران نے کیا ہے۔ موجودہ کمیٹی کی مدت 5اگست 2016کو پوری ہو چکی ہے اور اب اس کے الیکشن کروائے جانے ضروری ہیں۔ لاآفیسر کا کہنا تھا کہ سوسائٹی کے بائی لاز میں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ کمیٹی کی مدت میں اضافہ کیا جا سکے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلے میں قراردیا کہ سوسائٹی کے قانون میں کمیٹی کی مدت میں توسیع کی کوئی گنجائش نہیں،ایسا کوئی بھی اقدام کاجمہوری طریقہ کارکے منافی ہو گا، جمہوری طریقہ کار کا تقاضا ہے کہ کمیٹی اپنی مقررہ مدت تک کام کرے اور الیکشن باقاعدگی سے کروائے جائیں۔ عدالت نے درخواست نمٹا تے سوسائٹی کو بروقت الیکشن کروانے کا حکم جاری کردیا اوررجسٹرار کواپریٹو کو سوسائٹی کو ہدایت کی کہ سوسائٹی کے بائی لاز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید : لاہور


loading...