ہائی کورٹ:ملزم انوکھا انداز اختیار کرکے پولیس گرفتاری سے بچ نکلا

ہائی کورٹ:ملزم انوکھا انداز اختیار کرکے پولیس گرفتاری سے بچ نکلا
ہائی کورٹ:ملزم انوکھا انداز اختیار کرکے پولیس گرفتاری سے بچ نکلا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی،ملزم ضمانت خارج ہونے کے بعد 2 گھنٹے تک عدالت میں بیٹھا رہا،پولیس جانے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مسٹر جسٹس شاہد حمیدڈار کی عدالت میں درخواست گزار ملزم طارق کے وکیل نے ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزمان طارق اور جاوید نے عمارہ نامی لڑکی کو اغوا کیا جسے تھانہ نواب ٹاﺅن پولیس نے ملزمان سے بازیاب کرایا۔ملزم جاوید کو عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے،درخواست خارج کی جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی جس کے بعد ملزم طارق کے وکیل نے اسے عدالت میں ہی بیٹھا رہنے کو کہا،ملزم دو گھنٹے تک کمرہ عدالت میں بیٹھا رہا جبکہ پولیس اہلکار اس کے باہر نکلنے کا انتظار کرتے رہے،پولیس اہلکار تھک ہار کر واپس چلے گئے جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید : لاہور