شوہر نے زہریلی گولیاں کھلا دیں،بچے بھی چھین لئے،عدالت نے خاتون کی دادرسی کردی

شوہر نے زہریلی گولیاں کھلا دیں،بچے بھی چھین لئے،عدالت نے خاتون کی دادرسی ...
شوہر نے زہریلی گولیاں کھلا دیں،بچے بھی چھین لئے،عدالت نے خاتون کی دادرسی کردی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خاوند سے کمسن بہن بھائی بازیاب کراکے بیوی کے حوالے کردئیے۔گزشتہ روز مس جسٹس عالیہ نیلم کی عدالت میں کامونکی کی رہائشی خاتون منزہ شہزادی نے بتایا کہ اس کا خاوند نوید آئے روز اس پر تشدد کرتا تھا،ایک روز اس نے مجھے زہریلی گولیاں کھلا دیں، طبیعت بگڑنے پر ہسپتا ل داخل کرادیا،ہسپتال سے جب گھر واپس آئی تو خاوند نے گھر سے نکال دیا اور ساڑھے 3سالہ بیٹے اذان اور 2سالہ بیٹی نورفاطمہ کو چھین لیا ہے، عدالت بچے بازیاب کراکے میرے حوالے کرنے کا حکم دے۔عدالتی حکم پر بچے عدالت میں پیش کئے گئے جنہیں باپ سے لے کر ماں کے حوالے کردیا گیااور عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

مزید : لاہور