سزا پوری ہونے کے باوجود پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کے مجرم کو رہائی نہ ملی،ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا

سزا پوری ہونے کے باوجود پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کے مجرم کو رہائی نہ ...
سزا پوری ہونے کے باوجود پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کے مجرم کو رہائی نہ ملی،ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سزاپوری ہونے کے باوجود سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملے کے مجرم کو رہا نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری او رمتعلقہ جیل حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار کی عدالت میں درخواست گزار سائرہ خان کے وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹے عدنان کو 2003میں پرویز مشرف پر حملہ کرنے کے الزام میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔سزا پوری ہونے کے باوجود عدنان کو ابھی تک اٹک جیل سے رہا نہیں کیا گیا جو قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ سزا مکمل ہونے پر کسی مجرم کو قید میں نہیں رکھا جاسکتا۔انہوں نے استدعا کی درخواست گزار خاتون کے بیٹے کو رہا کیا جائے جس پر فاضل عدالت نے درخواست پر ہوم سیکرٹری اور متعلقہ جیل حکام کو نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید : لاہور


loading...