لاہور ہائی کور ٹ میں کپڑے پھٹ گئے

لاہور ہائی کور ٹ میں کپڑے پھٹ گئے
لاہور ہائی کور ٹ میں کپڑے پھٹ گئے

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ سے اقدام قتل کے دو ملزموں کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر مدعی پارٹی نے ملزمان پرحملہ کردیا اور ہاتھا پائی کے دوران ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے۔پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو حراست میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی ہے۔گزشتہ روز مس جسٹس عالیہ نیلم نے گوجرانوالہ کے اقدام قتل کے دو ملزموں مزمل چیمہ اور اقبال چیمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعددونوں ملزموں کی ضمانت منظور کرلی۔ضمانت منظور ہونے کے بعد جیسے ہی دونوں ملزم عدالت سے باہر آئے تو مدعی پارٹی نے ان پر حملہ کر دیا،مدعی اورملزم پارٹی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی،جس کے دوران تھپڑوں،مکوں اور ٹھڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دیئے،اسی دوران سکیورٹی اہلکاروں نے لڑائی جھگڑا کرنے والے افراد کوحراست میں لے لیا۔

مزید : لاہور


loading...