ہائی کورٹ نے لو میرج کرنے والے جوڑے کوپولیس کا تحفظ فراہم کردیا

ہائی کورٹ نے لو میرج کرنے والے جوڑے کوپولیس کا تحفظ فراہم کردیا
ہائی کورٹ نے لو میرج کرنے والے جوڑے کوپولیس کا تحفظ فراہم کردیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اس کے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔لڑکی کے لواحقین کی طرف سے ہنگامہ آرائی کے خدشہ کے پیش نظر پولیس طلب کر لی گئی، پولیس جوڑے کو حفاظتی تحویل میں لے گئی،جسٹس عالیہ نیلم نے جھنگ کی رہائشی مسرت نامی اس لڑکی کے بھائی کی درخواست پر اسے طلب کیا تھا،لڑکی نے عدالت کو بتایا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیابلکہ اس نے مرضی سے پسند کی شادی کی،لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ نہیں جانا چاہتی،ان کی جان کو خطرہ ہے،تخفظ فراہم کیا جائے جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے میاں بیوی کو پولیس کو ہدایت کی کہ یہ لوگ جہاں جانے چاہتے ہیں انہیں حفاظت سے وہاں پہنچایا جائے جس کے بعد پولیس طلب کر لی گئی جو جوڑے کو حفاظتی تحویل میں اپنے ساتھ لے گئی۔

مزید : لاہور